سردیوں میں دوبارہ کورونا پھیل سکتا ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے سردیوں میں دوبارہ کورونا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عوام سے عوامی مقامات پر ماسک ہر صورت پہننے اور سماجی فاصلے کی اپیل کی ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مختلف ممالک کی نسبت اللہ نے پاکستان پر خاص کرم کیا، اور وطن عزیز کو کورنا کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھا۔

وزیراعظم نے دوبارہ کورونا وبا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آسکتی ہے، عوام پبلک مقامات پر ماسک ضرور پہنیں اور سماجی فاصلے رکھیں۔

 وزیراعظم نے تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment