آذر بائیجان اور آرمینیا میں شدید مسلح جھڑپیں

آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع ریجن نگورنو کاراباخ میں ہونے والی جھڑپوں میں تیزی آ گئی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے سے جاری لڑائیوں میں اب تک 230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے کمطابق آذربائیجان نے مزید 7 علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس پیش قدمی پر آذربائیجان کے صدر کی جانب سے ملٹری کمانڈر کو مبارکباد بھی دی گئی ہے۔
آذربائیجان کی جانب سے مزید علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے پر دارالحکومت باکو میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔
دوسری جانب آرمینیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک کو ’فیصلہ کن لمحے‘ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔آرمینیائی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نگورنو کاراباخ ریجن میں آذری افواج سے لڑائی تیز ہوتی جا رہی ہے۔
آذربائیجانی حکام کا کہنا ہے کہ آرمینیائی علیحدگی پسندوں کی جانب سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد "انتقامی اقدامات” اٹھائے گئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment