ملک دشمنی پر مبنی مواد کے خلاف پی ٹی اے حرکت میں آگئی

توہین عدالت، دفاع پاکستان اور مذہبی منافرت پر مبنی سوشل میڈیا پر مواد کے معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کو مجموعی طور پر 9 لاکھ 72 ہزار 391 یو آر ایلز کی نشاندہی کک گئی جس کے بعد پی ٹی اے نے کارروائی کرکے 9 لاکھ 38 ہزار 971 سائٹس کو بلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت مخالف مواد کی 7 ہزار 25 سائٹس کی نشاندہی، 6 ہزار 607 بلاک کیا گیا۔ دفاع پاکستان مخالف 20 ہزار 41 سائٹس کی نشاندہی، 13 ہزار 620 بلاک کیا گیا۔ اسلام مخالف 59 ہزار 712 سائٹس کی نشاندہی، 46 ہزار 431 بلاک کیا گیا۔مذہبی منافرت پر مبنی 22 ہزار 364 سائٹس کی نشاندہی، 16 ہزار 703 بلاک کیا گیا۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا فورمز تعاون نہیں کر رہے۔ پی ٹی اے نے بتایا کہ واٹس ایپ فیس بک کو انٹر نیشنل نمبر کیخلاف کاروائی کی سفارش کردی گئی، دونوں پلیٹ فارمز نے تعاون نہیں کیا۔

پی ٹی اے نے ایم این اے شاہد رحمانی کو واٹس ایپ میسجز سے ہراساں کرنے والے چار موبائل نمبر بھی ٹریس کرلئے۔ 

پی ٹی اے نے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے معلومات ایف ائی اے کو فراہم کردیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment