نواز شریف اور دیگر لیگی راہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف لاہور کے شاہدرہ تھانے میں ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں

افغان صدر طالبان سے مذاکرات کرنے والے رہنماؤں سے ملاقات کرنے قطر پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق افغان صدر اشرف غنی قطر میں موجود افغان طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ ملاقات نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں

مالی سال کے پہلے سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 2.02 فیصد بڑھ گیا

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 2.02 فیصد بڑھ گیا جولائی سے ستمبر تک تجارتی خسارہ 5 ارب 80 کروڑ ڈالرز رہا گذشتہ اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 5 ارب 68 کروڑ ڈالرز تھا۔

مزید پڑھیں

عدالت کا پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر دوبارہ دلائل طلب

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر دیئے گئے دلائل کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اگر دلائل سننے کے بعد 3 ماہ تک فیصلہ نہ ہو سکے تو دوبارہ دلائل دیئے جائیں گے۔ عدالت وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر دوبارہ دلائل دینے کا موقع دے۔

مزید پڑھیں

پنجاب کے تین اضلاع اکتوبر میں ہونے والی پولیو مہم میں نظرانداز

راولپنڈی سمیت پنجاب کے تین اضلاع اکتوبر میں ہونے والی پولیو مہم میں نظرانداز کر دیا گیا۔
پولیو کیسز سامنے آنے کے باوجود راولپنڈی، ننکانہ صاحب اور گوجرانوالہ حالیہ جاری پولیو مہم میں شامل نہیں۔

مزید پڑھیں

سزائے موت کے قیدی کی رحم کی اپیل صدر پاکستان کو بھجوانے کی ہدایت

سپریم کورٹ میں تہرے قتل کے مجرم محمد صدیق کی سزائے موت کیخلاف نظر ثانی اپیل پر سماعت میں عدالت نے مجرم کے وکیل کو رحم کی اپیل دوبارہ صدر پاکستان کو بھیجوانے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ میں پہلا اختلاف سامنے آ گیا

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے جلسہ 11 اکتوبر کو کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جے یو آئی اور پی کے میپ نے اپنے طور پر جلسہ 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا۔

مزید پڑھیں

پیر نصیر الدین نصیر کے دو روزہ سالانہ عرس مبارک کا آغاز

گولڑہ شریف میں پیر نصیر الدین نصیر کے دو روزہ سالانہ عرس مبارک کا آغاز آج سے ہوگیا۔
عرس مبارک میں دو دراز عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کے لئے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں
یر نصیر الدین نصیر 14 نومبر 1949ئ(۲۲ محرم الحرام ۱۳۶۹ھ) کو گولڑہ شریف اسلام آباد میں پیدا ہوئے۔پیر نصیر الدین نصیر ایک شاعر ادیب، محقق، خطیب عالم اور صوفی باصفا تھے۔آپ اردو ، فارسی اور پنجابی زبان کے شاعر تھے۔ اس کے علاوه عربی ، ہندی ، پوربی اور سرائیکی زبانوں میں بھی شعر کہے. اسی وجہ سے انہیں "شاعر ہفت زبان” کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔
پیر نصیر الدین نصیر گیلانی کو بچھڑے 11 برس بیت چکے ہیں۔ان کی وفات کی نسبت سے گولڑہ شریف میں سالانہ دو روزہ عرس آج سے شروع ہو گیا ہے۔
عرس میں شرکت کے لئے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے عقیدت مندوں کا تانتا باندھا ہوا ہے۔دو روزہ عرس میں نعت، قوالی اور ذکر و اذکار کی محافل سجائی جائیں گی۔ جہاں اعلیٰ حکومتی اور کاروباری شخصیات بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں

حکومت کا اسلام آباد میں نامکمل منصوبوں کا افتتاح

پی ٹی آئی حکومت کو اسلام آباد کیلئے اپنے پہلے ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کی جلدی، معاون خصوصی علی اعوان نے سیکٹر جی سیون، جی ایٹ کیلئے نا مکمل انڈر پاس، اوور ہیڈ برج منصوبے کا افتتاح کردیا

مزید پڑھیں

جناح اسپتال ایئرایمبولینس کیلئے ہیلی پیڈ کو فعال

جناح اسپتال کراچی میں ایئرایمبولینس کیلئے ہیلی پیڈ کو فعال کر دیا گیا۔ ابتدائی طور پر سندھ حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل سنٹرمیں ہیلی پیڈ پر اتارا گیا۔

مزید پڑھیں

سابق صدر کے خلاف دو ریفرنسز میں فرد جرم عائد

جج اعظم خان نے پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز پر سماعت کی۔ عدالت نے پارک لین اورٹھٹھہ واٹرسپلائی میں فرد جرم عائد کردی۔ جبکہ سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا

مزید پڑھیں

کورونا وبا کے دوران امریکی خواتین میں شراب پینے کا رجحان بڑھ گیا

امریکہ میں صحتِ عامہ کے اُمور کے نگران ادارے ‘سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول’ (سی ڈی سی) نے رواں ماہ جاری کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں کرونا وبا کے دوران خواتین نے گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ شراب پی

مزید پڑھیں

نواز شریف کی تقریر پر پابندی لگائی جائے یا نہیں، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کی تقریر پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے درخوست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید پڑھیں