سابق صدر کے خلاف دو ریفرنسز میں فرد جرم عائد

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری پر مزید دو ریفرنس میں فرد جرم عائد ہوگئی۔ 

جج اعظم خان نے پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز پر سماعت کی۔ عدالت نے پارک لین اورٹھٹھہ واٹرسپلائی میں فرد جرم عائد کردی۔ جبکہ سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا۔ 

عدالت نے نیب کو پارک لین ریفرنس میں 20 اکتوبر جبکہ ٹھٹھہ  واٹرسپلائی ریفرنس میں 21 اکتوبر کو گواہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ آئندہ سماعت پر دونوں ریفرنس میں تین تین گواہ پیش کرنےکیے جائینگے۔

عدالت سے روانگی پر آصف زردری نے خواجہ آصف کے بیان پر کہا کہ خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا، بیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے اورہمیں تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔

میڈیا میں خطابات پر پابندی سے متعلق آصف زرداری نے کہا کہ اب تقریر روکنا کسی کے بس کی بات نہیں رہی۔ انہوں نے اپنے کیسز کے متعلق کہا کہ اپوزیشن مین ہوتے ہیں تو اس طرح کے کیسزبنتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment