حکومت کا اسلام آباد میں نامکمل منصوبوں کا افتتاح

پی ٹی آئی حکومت کو اسلام آباد کیلئے اپنے پہلے ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کی جلدی، معاون خصوصی علی اعوان نے سیکٹر جی سیون، جی ایٹ کیلئے نا مکمل انڈر پاس، اوور ہیڈ برج منصوبے کا افتتاح کردیا۔
موجودہ حکومت تنقید سے گھبرانے لگ گئی۔حکومت نے جلد بازی میں اسلام آباد شہر کیلئے نا مکمل منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔
ذرائع کے مطابق افتتاح کیے گئے سیکٹر جی سیون اور جی ایٹ انڈر پاس ،اوور ہیڈ برج جن کے گرین بیلٹ کی مرمت، لین مارکنگ اور کھمبوں پر بلب لگانا ابھی باقی تھا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ منصوبے پر کروڑوں روپے لگائے گئے پھر تشہیر بھی ہوئی اور نا مکمل منصوبے کا افتتاح سمجھ سے بالاتر ہے۔
انڈر پاس پر مجموعی طور پر 35 ملین کی لاگت آئی جس پر کرونا کے دوران کام نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر رہی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment