پیر نصیر الدین نصیر کے دو روزہ سالانہ عرس مبارک کا آغاز

گولڑہ شریف میں پیر نصیر الدین نصیر کے دو روزہ سالانہ عرس مبارک کا آغاز آج سے ہوگیا۔

عرس مبارک میں دو دراز عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کے لئے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں

یر نصیر الدین نصیر 14 نومبر 1949ئ(۲۲ محرم الحرام ۱۳۶۹ھ) کو گولڑہ شریف اسلام آباد میں پیدا ہوئے۔پیر نصیر الدین نصیر ایک شاعر ادیب، محقق، خطیب عالم اور صوفی باصفا تھے۔آپ اردو ، فارسی اور پنجابی زبان کے شاعر تھے۔ اس کے علاوه عربی ، ہندی ، پوربی اور سرائیکی زبانوں میں بھی شعر کہے. اسی وجہ سے انہیں "شاعر ہفت زبان” کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔

پیر نصیر الدین نصیر گیلانی کو بچھڑے 11 برس بیت چکے ہیں۔ان کی وفات کی نسبت سے گولڑہ شریف میں سالانہ دو روزہ عرس آج سے شروع ہو گیا ہے۔

عرس میں شرکت کے لئے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے عقیدت مندوں کا تانتا باندھا ہوا ہے۔دو روزہ عرس میں نعت، قوالی اور ذکر و اذکار کی محافل سجائی جائیں گی۔ جہاں اعلیٰ حکومتی اور کاروباری شخصیات بھی شرکت کریں  گے۔

Leave a Comment