پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ میں پہلا اختلاف سامنے آ گیا

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ میں پہلا اختلاف سامنے آگیا۔ اختلاف کوئٹہ کے جلسے کی تاریخ پر ہوا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے جلسہ 11 اکتوبر کو کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جے یو آئی اور پی کے میپ نے اپنے طور پر جلسہ 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا۔  

دوسری طرف پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم کے تنظیمی ڈھانچے پر بھی تحفظات ہیں۔ پیپلزپارٹی  نے  18 اکتوبر کی تاریخ پر شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

خیال رہے پیپلزپارٹی 18 اکتوبر کو یوم شہدائے کارساز مناتی ہے جس میں177 افرادشہید 610 زخمی ہوئے تھے۔پیپلزپارٹی نے یوم شہدائے کارساز پرکراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،۔

ذرائع جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ جلسے کی تاریخ میں تبدیلی بدنیتی نہیں سب کی سہولت کیلئے تاریخ تبدیل کی۔اپوزیشن اتحاد قومی مفاد میں ہے، اسے ہر قیمت بچایا اور آگے بڑھایا جائے گا۔امید ہے دیگرمسائل کی طرح یہ معاملہ بھی آج اسٹیرنگ کمیٹی میں حل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment