پنجاب کے تین اضلاع اکتوبر میں ہونے والی پولیو مہم میں نظرانداز

راولپنڈی سمیت پنجاب کے تین اضلاع اکتوبر میں ہونے والی پولیو مہم میں نظرانداز کر دیا گیا۔

پولیو کیسز سامنے آنے کے باوجود راولپنڈی، ننکانہ صاحب اور گوجرانوالہ حالیہ جاری پولیو مہم میں شامل نہیں۔ زرائع کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ ماہ نالہ لئی کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کاانکشاف ہوا تھا۔

سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر سہیل کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت لاہور کی جانب سے پولیو مہم کے حوالے سے اضلاع کو شامل کیا جاتا ہے۔ سی ای او راولپنڈی ڈاکٹر سہیل کا مزید کہنا تھاکہ پولیو مہم کے حوالے سے فیصلہ پنجاب حکومت کرتی ہے۔

پنجاب بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم 26 اکتوبر پولیو مہم شروع کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment