مالی سال کے پہلے سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 2.02 فیصد بڑھ گیا

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 2.02 فیصد بڑھ گیا جولائی سے ستمبر تک تجارتی خسارہ 5 ارب 80 کروڑ ڈالرز رہا گذشتہ اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 5 ارب 68 کروڑ ڈالرز تھا۔

جولائی سے ستمبر تک برآمدات کا حجم 5 ارب 45 کرڑ ڈالرز رہا۔ادارہ شماریات گذشتہ برس اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 5 ارب 51 کروڑ ڈالرز تھا۔ درآمدات میں گذشتہ برس کی نسبت 0.94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی سے ستمبر تک درآمدات کا حجم 11 ارب 26 کروڑ ڈالرز رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2020 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 87 کروڑ ڈالرز رہا۔ جب کہ اگست میں برآمدات کا حجم ایک ارب 58 کروڑ ڈالرز تھا۔ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں برآمدات میں 18 اعشاریہ 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ستمبر 2019 کے مقابلے میں برآمدات میں ایک 6 اعشاریہ 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment