اسلام آباد ہائی کورٹ: سزا موت پانے والے پاکستان بحریہ کے سابق افسر کی اپیل پر سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاسوسی کے الزام میں فوجی عدالت سے سزا موت پانے والے پاکستان بحریہ کے سابق افسر کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ارسلان ستی کی اپیل پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ ارسلان ستی کو ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی۔ فیصلے کے خلاف دائر اپیل بھی مسترد کر دی گئی لیکن اس فیصلے کی کاپی فراہم نہیں کی جا رہی۔  

چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ ریکارڈ درخواست گزار کو فراہم کیا جائے، سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر رہے ہیں۔

نیوی کمانڈر امتیاز احمد نے کہا کہ فیصلے کا ریکارڈ کلاسیفائیڈ اور حساس نوعیت کا ہے۔  

عدالت نے سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment