ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کل پاک بحریہ کی کمانڈ سمبھالیں گے

نئے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کل پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالیں گے۔

 تبدیلی کمانڈ کی سادہ مگر پروقار تقریب بدھ کو پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد کی جائیگی۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جگہ پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالیں گے، وہ پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہونگے۔

 پاکستان کے نئے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اعزازی شمشیر اور شاندار کیریر کے حامل ہیں۔ بہترین پیشہ ورانہ خدمات کی بناء پر انہیں ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 1983 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں مختلف کمانڈ اور اسٹاف کی تقرریوں کا وسیع تجربہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment