سنتھیا ڈی رچی کیس میں فریق بننے کی پیپلز پارٹی کی متفرق درخواست منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا ڈی رچی کیس میں فریق بننے کی پیپلز پارٹی کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

 چیف جسٹس اطہر من اللہ نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کو ویزہ نہ دینے کے خلاف زیرسماعت درخواست میں فریق بنے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت کی۔ 

دوران سماعت وکیل نے موقف اپنایا کہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق سنتھیا ڈی رچی بغیر ویزہ پاکستان میں قیام نہیں کرسکتی۔ سنتھیا ڈی رچی نے درخواست میں حقائق چھپائے۔سنتھیا ڈی رچی کی ملک بدری روکے جانے کے کیس میں متاثرہ فریق ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment