مسلم لیگ ن کا اپنے رہنماؤں کی گرفتاری پر احتجاج کا فیصلہ

مسلم لیگ ن راولپنڈی نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے 12 اکتوبر کو قیادت کے خلاف حکومتی پالیسیوں پر پرامن احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ ن راولپنڈی میں ورکرز کنونشن میں بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ڈویثرنل صدر پی ایم ایل ن و سابق ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی ہر کال اور اعتماد پر پورا اتریں گے۔ عوام نواز شریف کے بیعانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

ملک ابرار کا مزید کہنا تھاکہ ملک میں عام آدمی 2 وقت کی روٹی سے محروم ہو گیا ہے۔ عوام حکومت مخالف مظاہروں اور جلسوں کو کامیاب بنایئں گے۔ راولپنڈی میں احتجاج اور ورکرز کنونشن کے مقام کا فیصلہ آج سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔

کنونشن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مرکزی قیادت شریک ہونگے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment