سندھ حکومت کے تین اہم محکموں میں جعلی تقرریاں، نیب کا تحقیقات کا آغاز

قومی احتساب بیورو سندھ (نیب) نے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) سمیت سندھ حکومت کے تین اہم محکموں میں جعلی تقرریوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک سندھ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ میں گریڈ 17 کی 30 پوسٹوں پر میرٹ کی خلاف ورزیوں کو نوٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب سندھ نے اسسٹنٹ رجسٹر ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اینڈ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس (ای ٹی او) کے سندھ پی پی ایس سی 2018 کے امتحانات میں ہونے والی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

نیب سندھ نے چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) سے ان تقرریوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ 

ذرائع نے مزید بتایا کہ کہ نیب نے گریڈ 17 کی 30 پوسٹوں کی فہرست میں تضادات دیکھے ہیں۔

انسداد بدعنوانی کے ادارے نے کہا کہ پہلے بھرتی ہونے والے امیدواروں کی بجائے 30 نئے نام شامل کیے گئے تھے۔

Leave a Comment