حکومت عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کے لیے تیار

وزیراعظم پیکچ کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگائی کرنے کی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔

وزارت صنعت و پیداوار نے سمری تیار کرلی ہے سمری منظوری کیلئے کل اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 9 روپے فی کلو مہنگی کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ چینی کی قیمت 68 روپے سے بڑھا کر 77 روپے کرنے کی تجویز ہے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 60 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 800 سے بڑھاکر 860 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ گھی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھاکر 180 روپے کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

یکم جنوری 2020 سے شروع ہونیوالے وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے، چینی، دالوں، گھی اور چاول پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment