حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی۔

ڈائیریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے کہا کہ آج سے اسلام آباد نمبر کی گاڑی کے ٹوکن آن لائن جمع ہو رہے ہیں۔اندرون ملک سے کسی بھی شہر اور بینک سے فیس جمع کروائے جا سکتی ہے۔ 

بلال اعظم نے کہا کہ شہری آن لائن بینکنگ٫ اے ٹی ایم, ڈیبٹ کارڈ اور اسلام آباد سٹی ایپ کے زریعے فیسیں جمع کروا رہے ہیں۔ پہلے دن ابتدائی 6 گھنٹوں میں سو سے زائد افراد نے آن لائن فیسیں جمع کروائی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹوکن کے علاؤہ دیگر فیسیں آن لاٸن جمع کرائی جا رہی ہیں۔اسلام آباد میں رجسٹر 11 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے مالکان کو اب ایکسائز آنے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment