شامی شہر الباب میں ٹرک بم دھماکہ، 14 افراد ہلاک

شام کے شہر الباب میں موجود ورکرز اور طبی عملے نے بتایا کہ شمال مغربی شام میں ترکی کے زیر کنٹرول قصبے الباب میں ٹرک بم دھماکے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ترکی کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے کے علاقے میں ایک بڑا ٹرک بم دھماکہ ہوا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

برطانیہ میں واقع سیریئن آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے بتایا کہ منگل کے روز بس اسٹیشن کے قریب ہوئے دھماکے میں کم از کم 40 افراد زخمی ہوگئے۔

اس بم دھماکے کے بعد ذمہ داری کے بارے میں ابھی تک کوئی دعوی سامنے نہیں آیا۔ 

خیال رہے شام کے شہر الباب 2017 سے ترک فوجیوں کے قبضے کے بعد ہی اسلامک اسٹیٹ گروپ کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔الباب شہر شام کے حلب شہر سے شمال مشرق کی طرف 40 کلومیٹر دور واقع ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment