نوازشریف کے وارنٹس کی تعمیل کیوں نہ ہو سکی، وجہ سامنے آ گئی

سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹس کی تعمیل کیوں نہ ہوسکی، پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے افسران کا تحریری بیان سامنے آگیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے لندن کے افسران نے تحریری بیان اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کروا دیا۔ فرسٹ سیکرٹری دلدارعلی ابڑونے بتایا کہ نوازشریف کے بیٹے کے سیکرٹری وقاراحمد سے رابطہ ہوا۔وارنٹ گرفتاری وصولی کے حوالے سے وقت مقرر کیا گیا ہائی کمشن نے پارک لین لندن رہائش گاہ پروارنٹس گرفتاری کی تعمیل کی اجازت دی تاہم بعد میں وقارنے کال کر کے معذرت کرلی۔
راؤ عبدالحنان نے بتایا کہ لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ پر17 ستمبر کو وارنٹس کی تعمیل کیلئے گئے۔ نوازشریف کے ذاتی ملازم محمد یعقوب نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کیا جس کے باعث وارنٹ گرفتاری کی بائی ہینڈ تعمیل نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment