اسلام آباد کے پہلے مئیر انصر عزیز نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

وزیراعظم عمران خان کا بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کا وعدہ وفا نہ ہوا۔

اسلام آباد کے پہلے مئیر انصر عزیز نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ مئیر اسلام آباد نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے بلدیاتی معاملات واختیارات میں بے جا مداخلت کی جارہی ہے۔

شیخ انصرعزیز کا کہنا تھا کہ انہیں دیوار سے لگایا گیا۔ ایسے حالات میں مزید کام نہیں کرسکتے۔ اس سےقبل پی ٹی آئی کی جانب سے میئر اسلام آباد کے خلاف دوبار ریفرنس دائر کرکے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا۔ دونوں بار انصرعزیز کو عدالت نے عہدے پر بحال کیا۔

انصرعزیز کے خلاف نیب میں کرپشن کیسسز بھی چلے جن میں وہ بے گناہ ثابت ہوئے۔ مئیراسلام آباد کے کی مدت مکمل ہونے میں ابھی 4 ماہ باقی تھے۔ شیخ انصر عزیز نے استعفیٰ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروا دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment