اقتصادی سفارتکاری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم

حکومت نے اقتصادی سفارتکاری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی۔

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین شپ میں اکنامک کوآرڈی نیشن گروپ تشکیل کر دیا۔ 11 وزارتوں پر مشتمل اکنامک آوٹ ریچ اپیکس کمیٹی اور کوآرڈی نیشن قائم کردی گئی۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق کمیٹی میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، خارجہ، سائنس و ٹیکنالوجی اور اطلاعات کے وفاقی وزرا، خزانہ اور کامرس کے مشیر شامل ہیں۔

کمیٹی ملکی معاشی اشاریوں کا جائزہ لے گی، اس کے علاوہ معاشی اہداف کا تعین اور ان کے حصول کے لیے حکمت عملی مرتب کرے گی۔ کوآرڈینیشن گروپ میں چیف سیکرٹریز اور وزارتوں کے سیکرٹریز شامل ہیں۔ کوآرڈینیشن گروپ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے موثر ایکشن پلان پیش کرے گا۔

Leave a Comment