سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کے خاندان کی نیب میں طلبی

نیب نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کے خاندان کے 7 افراد کو طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو گرفتاری سے بھی روک دیا۔

نیب نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی سے برآمد قیمی نواردات، گاڑیوں اور جائیدادوں کے کیس کا دائرہ کار پھیلا دیا۔

نیب نے لیاقت قائم خانی کے بھائیوں اور بھتیجوں کو بطور بے نامی دار شامل تفتیش کیا ہے جس پر انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عدالت نے ملزمان کی پچاس پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض 11 نومبر تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment