کے پی کے میں غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں

پشاور: وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی ہدایات پر مختلف اضلاع میں غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔

ضلع نوشہرہ اور صوابی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے رات بھر مشترکہ کاروائیاں کیں اس دوران متعدد افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد سے ٹرک اور ٹریکٹرز ٹرالیاں قبضے میں لے لی گئیں۔ 

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مائیننگ قوانین کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیجدیا گیا۔ 

ضلع نوشہرہ میں 12 افراد جبکہ ضلع صوابی میں 16 افراد گرفتار کیا گیا۔

 وزیر اعلی محمود خان نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو غیر قانونی کان کنی کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی چوری میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ حکومت کی بدنامی کا باعث بننے والے مافیا کو بے نقاب کیا جائے گا۔ 

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی کان کنی کے خلاف سخت کاروائیاں ہونگی اور ایسے عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ معدنیات عوام کی امانت ہیں ان کا ہر لحاظ سے تحفظ کیا جائے گا۔

Leave a Comment