ملک بھر میں گندم کے کتنے ذخائر موجود ہیں، اعلامیہ جاری

وزرات نیشنل فوڈ سیکورٹی کے مطابق ملک میں گندم مجموعی طور پر گندم کے 50 لاکھ 80 ہزار 747 ٹن گندم کے ذرائع موجود ہیں۔

وزرات نیشنل فوڈ سیکورٹی کے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب کے پاس گندم کے 29 لاکھ 92 ہزار 744 ٹن گندم کے ذخائر ہیں۔ سندھ کے پاس گندم کے 12 لاکھ 59 ہزار 395 ٹن گندم موجود ہے۔

اعلامیے کے مطابق کے پی کے پاس گندم کے ذخائر8 لاکھ 89 ہزار ٹن اور بلوچستان کے پاس گندم کے ذرائع کی مقدار 67 ہزار 423 ٹن ہے جبکہ پاسکو کے پاس گندم کے 6 لاکھ 74 ہزار 623 ٹن گندم کے اسٹاک ہیں۔

جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جنوری تک دس لاکھ درآمدی گندم ملک میں پہنچ جائے گی۔ٹی سی پی کے ذریعے 3 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن سرکاری گندم درآمد کی جائے گی۔ گورنمنٹ سے گورنمنٹ کی سطح پر ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم روس سے درآمد کی جائے گی۔

وزرات نیشنل فوڈ سیکورٹی نے بتایا کہ حکومت پاکستان ماسکو کے ساتھ گندم کی درآمد کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے لیے تیار ہے۔ پاسکو روس سے گندم درآمد کرے گی۔ وزرات قومی غذائی تحفظ گندم کے فرق کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment