نیب سندھ کا ایک اور وزیرکے خلاف تحقیقات کا آغاز

قومی احتساب بیورو سندھ (نیب) نے وزیر اطلاعات سندھ ہری رام کشوری لال کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثے جمع کرنے کے الزام میں انکوائری شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے میرپورخاص کے ڈپٹی کمشنر سے ہری رام کشوری لال اور ان کے اہل خانہ کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی سی میرپورخاص سے تجارتی ، زرعی اور رہائشی املاک کے ساتھ ساتھ ہری رام اور اس کے کنبے کے ممبروں کے نام پر رجسٹرڈ فیکٹریوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نور شوگر مل ، نور کاٹن مل ، اور نور شاہ کاٹن مل کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

نیب سندھ نے واپڈا افسر محمد فاروق کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثے جمع کرنے پر بھی انکوائری کا آغاز کیا ہے۔

Leave a Comment