آٹھ سرکاری اداروں کے پراویڈنٹ فنڈ کے خصوصی آڈٹ کا حکم

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آٹھ سرکاری اداروں کے پراویڈنٹ فنڈ کے خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا۔
وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کے پراویڈنٹ فنڈ کا خصوصی آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آٹھ سرکاری اداروں کے پراویڈنٹ فنڈ کے خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا ہے

مزید پڑھیں

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد الاسلام کی تعیناتی کالعدم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس فیاض احمد جندران نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد الاسلام کی تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیں

ملک میں کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں ہو رہا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو صحت کی پرواہ نہیں ہاتھ ملانا معمول بن چکا ہے، سماجی فاصلے تودرکنار ملک بھر میں نو ماسک نو سروس کے اصولوں پرعمل نہیں ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں

2005 کو آنے والے زلزلے کی لرزہ خیز یادیں آج بھی تازہ

آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں 8 اکتوبر 2005 کو آنے والے قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں اور لرزہ خیز یادیں 15 سال بعد بھی باقی ہیں۔ چند لمحوں کے اس ہولناک زلزلے سے 87 ہزار سے زائد افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی اور کئی علاقے صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔

مزید پڑھیں

فیصل واوڈا نااہلی کیس، وفاقی وزیر کا الیکشن کمیشن تحریری جواب جمع

تحریری جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے فیصل واوڈا کی خلاف درخواست کی بنیاد اخباری خبریں ہیں، درخواست گزار نے فیصل واوڈا کے خلاف الزامات کا ثبوت نہیں لگایا، درخواست گزار نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ درخواستیں کس قانون کے تحت دائر کی گئیں۔

مزید پڑھیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سر اٹھانے لگ گئی

دنیا بھر کو کووڈ 19 کی دوسری لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں وبا کے پھیلائو میں دوبارہ تیزی آگئی جس کے بعد صرف ایران میں ایک دن میں 239 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے۔

مزید پڑھیں

نیو یارک ٹائمز اسکوئر حملہ کیس کے ملزم طلحہ کی امریکہ حوالگی روکنے کا حکم

سپریم کورٹ نے نیو یارک ٹائمز اسکوئر حملہ کیس کے ملزم طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔

مزید پڑھیں

مٹیاری میں تیز رفتار ٹرالر عزاداروں کے پیدل جلوس پر چڑھ گیا، 4 جاں بحق

صوبہ سندھ کے شہر مٹیاری میں قومی شاہراہ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور تین خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں

عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پرہوگا۔

مزید پڑھیں

افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح گروہ کا حملہ، 25 افراد ہلاک

اقوام متحدہ نے بتایا کہ وسطی شمالی برکینا فاسو میں مسلح حملہ آوروں نے درجنوں بے گھر افراد کو اس وقت گھات لگا کر نشانہ بنایا جب وہ اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جانے والے قافلے میں شامل تھے اور 25 افراد کو ہلاک کر دیا۔

مزید پڑھیں