عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا

مہنگائی کی پسی عوام پر بجلی بم گرادیا گیا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پرہوگا۔

نیپرا نے بتایا کہ رواں ماہ صارفین پر10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین پرہوگا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment