مٹیاری میں تیز رفتار ٹرالر عزاداروں کے پیدل جلوس پر چڑھ گیا، 4 جاں بحق

صوبہ سندھ کے شہر مٹیاری میں قومی شاہراہ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور تین خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبدالمجید زہرانی نے بتایا کہ یہ حادثہ مٹیاری قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب مٹیاری شہر کے پیرزادہ محلے سے خواتین اور مردوں پر مشتمل ماتمی جلوس حیدرآباد قدم گاہ مولا علی پر پیدل جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر عزاداروں کے پیدل جلوس پر چڑھ گیا۔

اے سی عبدالمجید زہرانی نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے جب کہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment