نیو یارک ٹائمز اسکوئر حملہ کیس کے ملزم طلحہ کی امریکہ حوالگی روکنے کا حکم

سپریم کورٹ نے نیو یارک ٹائمز اسکوئر حملہ کیس کے ملزم طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔

جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیویارک ٹائمزاسکوئرحملہ کے ملزم طلحہ ہارون حوالگی کس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ موجود ہونے کا بتایا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ امریکہ نے 2008 میں دوملزمان پاکستان کے حوالے کیے پاکستان نے امریکہ اوربرطانیہ کے باہمی معاہدوں کو اپنایا تھا۔

جسٹس قاضی امین نے یکطرفہ طورپرمعاہدے کواپنانے کا سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ عملی طورپرامریکہ کیساتھ ملزمان کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں۔ جس معاہدے کا حوالہ دیا جارہا وہ تقسیم ہند سے قبل کا ہے جوپاکستان پرلازم کیسے ہوسکتا ہے۔ جسٹس منیب اختر نے کہا معاہدے میں دہشتگردی کا جرم شامل ہی نہیں ہے۔

جسٹس مشیرعالم نے ریمارکس دیے کہ قانونی سقم ہے تودفترخارجہ اورایڈیشنل اٹارنی جنرل حکومت کوآگاہ کریں۔ عدالت نے ملزم کوضمانت پررہا کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حوالگی روکنے سے متعلق حکم امنتاع میں توسیع کردی ہے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل اور وازرت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment