ملک میں کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں ہو رہا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو صحت کی پرواہ نہیں ہاتھ ملانا معمول بن چکا ہے، سماجی فاصلے تودرکنار ملک بھر میں نو ماسک نو سروس کے اصولوں پرعمل نہیں ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرمیں اجلاس ہوا جس میں خطے سمیت دیگر ممالک میں کورونا کی دوسری لہرکے اثرات اورمختلف شعبوں کوکھولنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسزمیں معمولی اضافہ ہوا تاہم مجموعی صورتحال مستحکم ہے۔ شرکاء نے احتیاطی تدابیرمیں عملدرآمد میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے تشویش کا اظہاربھی کیا۔

اسد عمر نے کہاکہ عوامی صحت بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔کورونا سے نمٹنے میں قومی کامیابیوں کورائیگاں نہیں جانے دیںنگے۔ اجلاس میں آئندہ چند روزمیں نئی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment