پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد الاسلام کی تعیناتی کالعدم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں تعیناتی کیس میں بڑا فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس فیاض احمد جندران نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد الاسلام کی تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔

شاہد الاسلام کو 18 اکتوبر 2013 کا شاہدالاسلام کی پروموٹ کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروموشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ شاہدالاسلام کی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کے دوران کیے گئے فیصلے برقرار رہیں گے۔ شاہدالاسلام کی بطور ڈپٹی ڈی جی سپورٹس بورڈ تعیناتی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment