آٹھ سرکاری اداروں کے پراویڈنٹ فنڈ کے خصوصی آڈٹ کا حکم

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آٹھ سرکاری اداروں کے پراویڈنٹ فنڈ کے خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا۔ 

وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کے پراویڈنٹ فنڈ کا خصوصی آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آٹھ سرکاری اداروں کے پراویڈنٹ فنڈ کے خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اکاونٹنٹ جنرل آف پاکستان، پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے پراویڈنٹ کا خصوصی آڈٹ ہوگا۔

پاکستان ریلوے کے پراویڈنٹ فنڈ کا اسپیشل آڈٹ ہوگا ملٹری اکاونٹنٹ جنرل کے پراویڈنٹ فنڈ کا خصوصی آڈٹ ہوگا۔ چیف اکاونٹس آفیس وزارت خارجہ کے پراویڈنٹ کا بھی خصوصی آڈٹ ہوگا۔ قومی بچت مراکز، پاکستان پوسٹ جیالوجیکل سروے اور پاکستان منٹ کو بھی منتخب کرلیا گیا۔

خصوصی آڈٹ کی رپورٹ دو ماہ میں وزارت خزانہ کو پیش کی جائے گی۔

Leave a Comment