نیب کا شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں گھیرا مذید تنگ

نیب نے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں گھیرا مذید تنگ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے شریف خاندان کے تین افراد سمیت 10 افراد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔ جن میں شہباز شریف کی اہلیہ، دو بیٹوں سمیت دس افراد کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری کی سرکلویشن کے ذریعے منظوری دے دی۔ نیب نے وزارت داخلہ سے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔

یاد رہے شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں موجود ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تمام دس افراد تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment