وزیراعظم کی فیس بک کی سی ای او سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے فیس بک کی سی او اومس شیرل سین برگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی۔ 

وزیراعظم عمران خان نے ویڈیولنک کے ذریعے ہونے والی اس ملاقات میں فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ فیس بک کی ڈیجیٹل لٹریسی اورانسداد کورونا میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فیس بک جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مواقع زیادہ ہیں ایسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کو مواقع اورغریت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو فری بنانے میں فیس بک کے تعاون کوبھی سراہا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment