ای کامرس،فارن ریمٹینسسز سے پاکستان پوسٹ کو دوبارہ زندہ کیا، مراد سعید

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ عوام اور پاک پوسٹ کے درمیان خلیج کو جدید سہولتوں سے ختم کیا،، عوام کو بہترین اور تیز رفتار سہولت، ای کامرس پورٹل وغیرہ کیلے منصوبے کا آغاز ہو گیا ہے، جسکے ثمرات جلد آئیں گے۔

عالمی یوم ڈاک پر وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ انٹرنیٹ کے دور میں ڈاک کی اہمیت کم ہوئی لیکن موجودہ حکومت نے ای کامرس ،فارن ریمٹینسسز، اور دیگر سہولیات کے ذریعے پاکستان پوسٹ کو زندہ کیا۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹریکنگ، یو ایم ایس،ای ایم ایس پلس وغیرہ کی سہولتوں سے عوام کو سستی اور معیاری سہولت ملی تو پاکستان پوسٹ کا استعمال بھی بڑھنے لگا۔ بیرون ملک اور اندرون ملک رقوم کی ترسیل نے بھی عوام کو اپنی طرف مائل کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ گزشتہ کہیں سالوں کی نا اہلی سے اپنا مقام کھو چکا تھا ،نہ صرف ادارے کا ساکھ بہتر کرنے کی کوشش ہوئی بلکہ جدید سہولتوں کا بھی آغاز ہوا ، نئے منصوبے سے لوگوں کے اعتماد میں مزید اضافہ،سہولت میں بہتری اور مثالی ادارہ بن کے سامنے آئے گا۔

Leave a Comment