پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

پاکستان میں متعین آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل نڈیم رضا نے کہا کہ دونوں ملکوں کےمثالی برادرانہ تعلقات ہیں اور مسلح افواج نگورنو کاراباخ پر آذربائیجان کے مؤقف حمایت کرتی ہیں۔ جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ نگورنوکاراباخ پرپاکستان کامؤقف سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment