پی ٹی اے نے ٹک ٹاک ایپ کو ملک بھر میں بند کر دیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوامی شکایات پر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک ملک بھر میں بند کردی۔

پی ٹی اے ترجمان کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد کے باعث کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہورہی تھی، ویڈیو شیئرنگ ایپ کو متعدد بار معیار بلند کرنے کے لیے نوٹس بھی دیے تھے۔

ٹک ٹاک ایپ کو دنیا کی مقبول ترین ایپس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو دنیا بھر میں ویڈیوز وائرل کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔اس ایپ کے ذریعے صارفین لپ سنک کرکے ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتے ہیں جب کہ اس ایپ کے ذریعے صارفین وائرل چیلنچز کا حصہ بھی بنتے ہیں۔

2019 میں اس ایپ کو اُس وقت سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی جب نومبر کے مہینے میں ایپلیکیشن کو پلے اسٹور اور ایپل اسٹور دونوں سے ہی ایک ارب 50 کروڑ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا اور اس ایپ نے معروف ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک میسنجر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment