حیدرآباد کی تحصیل ٹنڈو الہٰ یار میں غلط انجیکشن لگنے پر خاتون جاں بحق

صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد کی تحصیل ٹنڈو الہٰ یار کے سول اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے کی وجہ سے خاتون

جاں بحق ہوگئیں۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا نے میت مرکزی شاہراہ پر رکھ کر ٹریفک بلاک کردی اور سول اسپتال انتظامیہ کےخلاف احتجاج کیا۔

ورثا نے سول اسپتال انتطامیہ پر الزام لگایا کہ مریض زچگی کے بعد مکمل صحت مند تھیں تاہم نرس کےانجیکشن لگانےکے بعد خاتون کی حالت بگڑگئی اور ایمبولینس میں پیٹرول نہ ہونے کے باعث وہ مریضہ کو حیدرآباد بھی نہ لےجاسکے جب کہ اس دوران مریضہ کا انتقال ہوگیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعبدالحفیظ لغاری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو انصاف کے فراہمی کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ معاملہ کا ڈپٹی کمشنر نےنوٹس لےکر انکوائری کمیٹی بنادی ہے جو دو دن میں رپورٹ پیش کرے گی اور واقع میں ملو ث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment