جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے دور افتادہ علاقہ زم چینہ میں پاک آرمی نے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 300سے زائد مریضوں کامفت چیک اپ اور فری میڈیسن بھی فراہم کی گئیں۔فری میڈیکل کیمپ کو آنے والے مریضوں میں زیادہ تر چھوٹے بچے و بچیاں،خواتین اور بزرگ شہری شامل تھے۔

اس موقع پر104بریگیڈ کے کمانڈر عبیداللہ انور نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود ڈاکٹرز اور پوری ٹیم کی خدمات کو سراہا اور مریضوں سے صحت کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

فری میڈیکل کیمپ میں موجود مریضوں کا کہنا تھا کہ آج ہمیں بہت خوشی ہورہی ہے اور پاک فوج کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارےجیسے پسماندہ علاقے کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ہم پاک فوج کا جتنا شکریہ ادا کرے کم ہوگا۔

دوسری جانب وہاں پر موجود ڈاکٹرز ٹیم کا کہنا تھا کہ یہاں فری میڈیکل کیمپ کو آنے والے زیادہ تر مریضوں میں نمونیا، جنرل ویکنیس اور الرجی جیسے بیماریوں کی علامات موجود ہیں انکا ہم نے فری چیک اپ کرکے فری میڈیسن بھی فراہم کی کیں۔

ڈاکٹرز ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ پاک آرمی کی بھرپور کوشش ہے کہ اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو انکے گھروں کی دہلیز پر صحت کی سہولیات میسر ہوں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment