برٹش ایئرویز کی لاہور کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں مکمل

برٹش ایئرویز نے لاہور کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز کل لندن سے لاہور کے لئے اڑان بھرے گی۔

برٹش ایئرویز کی پرواز 13 اکتوبر کی صبح لندن سے لاہور پہنچے گی، جس کی لاہور ائیرپورٹ پر بھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ لاہور ائیر پورٹ پر برطانوی سفارتی عملہ اور سی اے اے کے افسران مسافروں کا استقبال کریں گے۔

برٹش ایئرویز لندن ،لاہور ،لندن کے لئے ہفتے میں چار پروازیں آپریٹ کر ے گی۔ برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے اسلام آباد کے بعد لاہور کے لئے براہ راست آپریشن شروع کر نے کا اعلان کیا تھا۔

برٹش ایئرویزلاہور سے لندن ہیتھروکے طویل سفر کے لیے جدید ترین بوئنگ B.787 طیاروں کو استعمال کرے گا۔

برٹش ایئر ویز کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ دنوں لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

حکومت پاکستان کی منطوری کے بعد سی اے اے نے برٹش ائیرویز کو لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ برٹش ائیرویز نے لاہور میں پروازیں شروع کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو درخواست دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment