پاک فوج میں بلوچستان کے نوجوان ملکی خدمت میں پیش پیش

بلوچستان سے پاک آرمی میں 25 ہزار سے زائد سولجرز، 1200سے زائد آفیسرز خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے پاس آوٹ ہونے والے 54 کیڈٹس کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں 142 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آوَٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاسنگ آوَٹ پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آرمی چیف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ پریڈ کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاس آوَٹ ہونے والوں میں 142 ویں لانگ کورس کے کیڈٹس شامل تھے۔ پاس آوٹ ہونے والے 54 کیڈٹس کا تعلق بلوچستان سے ہے۔آرمی چیف نے پاک آرمی کو قومی یکجہتی کا عکاس قرار دیا جہاں تمام اکائیوں کی تناسبی نمائندگی ہے۔ پاک آرمی ہماری قابل فخر قوم کی خوبصورت اور حقیقی عکاس ہے۔ اس وقت بلوچستان کے 9 کیڈٹ کالجز میں نسٹ کیمپس کا قیام اور پنجگور میں ڈیٹس پراسسنگ پلانٹ بلوچستان کی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

بلوچستان سے پاک آرمی میں 25ہزار سے زائد سولجرز،1200سے زائد آفیسرز خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ۔ اس وقت بلوچستان سے 200 کے قریب کیڈٹس پاکستان ملٹری اکیڈی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

ملک بھر کے آرمی پبلک سکولوں میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ چمالانگ ایجوکیشن سکیم کے تحت 6ہزارسے زائد طلباء اب تک مستفید ہو چکے ہیں جبکہ 4 ہزار 550 طالبعلم اس پراجیکٹ کے ذریعے تعلیم حاصل کر رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Comment