غداری کا بیانیہ فیل،بین الاقوامی سازش مداری کا چھوڑا گیا نیا سانپ ہے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے عوام اس سازش کا اب حساب لیں گے۔ احتساب کے بعد غداری کا بیانیہ فیل ہونے پر مداری نے بین الاقوامی سازش کا نیا سانپ چھوڑا ہے۔

لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن پر غداری کے مقدمے بنائے گئے، وفاق اور اکائیوں کا تعلق خراب کیاگیا، آر ٹی ایس نہ بیٹھتا تو عمران نیازی بنی گالہ اور شیخ رشید اسمبلی میں نہیں لال حویلی میں ہی قید ہوتا۔ بدترین مہنگائی، تاریخی قرض لے کر ملک کے خلاف سازش کی گئی۔ یہ سازش نہ ہوتی تو ڈالر کی قیمت نہ بڑھتی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف بین الاقوامی سازش اربوں کھربوں روپے کی فارن فنڈنگ سے ہوئی۔23خفیہ فارن فنڈنگ اکاونٹ پکڑے گئے، کھاتے سامنے لائیں تاکہ پتہ چلے کس کس نے سازش کے لئے پیسہ دیا۔

Leave a Comment