سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے کراچی سندھ سمیت بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں شمال اور شمال مغرب سے ہوائیں چلیں گی، ہیٹ ویو کے دوران دن میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان اور یہ 6 سے 8 دن تک شہر پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کے حکام کو ضروری ہیٹ ویو سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ 11 سے 4 بجے کے اوقات میں شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور سایہ دار جگہوں پر رہنے کی کوشش کریں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دھوپ میں نکلنا ضروری ہو تو ایسے میں سر کو اچھی طرح ڈھانپ کر گھروں سے باہر نکلیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment