آرمینیا کی آذربائیجان پر گولہ باری، نو افراد ہلاک

گزشتہ رات آرمینیا نے آذربائیجان پر شدید گولہ باری کی، جس سے کئی افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

آذربائیجان پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے بتایا کہ آذربائیجان کے دوسرے شہر گانجا میں گزشتہ رات آرمینیا کی فوج کیجانب سے کی جانے والی بمباری سے کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یاد رہے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازعہ ناگورنو کاراباخ کے علاقے میں جنگ بندی کے لیے بہت کم وقت میں اتفاق رائے ہوا مگر دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر معاہدے کے نفاذ کے محض چند منٹ بعد ہی جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرنا شروع کر دیا۔

دوسری طرف ارمینیا نے آذربائیجان کے شہر گانجا کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔ آرمینیا نے آزربائیجان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہے کہ آذری فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناگورنو کاراباخ کے دارالحکومت اسٹیپنکیرٹ کے علاوہ دیگر شہروں پر بھی گولہ باری کی ہے۔

یاد رہے رواں ہفتے آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے روس میں ملاقات کی تھی، اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment