شہر قائد میں ایک ماہ کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ حکومت نے کراچی میں ایک ماہ کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر فوری پابندی عائد کردی ہے، پابندی کے حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی ایک ماہ کے لیے ہوگی، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، پابندی امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے لگائی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پابندی کے فیصلے سے امن و امان برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ خواتین، بزرگ اور صحافیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 12سال کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھانے پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ پولیس اور رینجرز کی سفارش کے بعد پابندی عائد کی گئی، شہر میں دستی بم اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل اور ڈرائیور مقصود احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment