کورونا کیسز میں اضافہ، شہر اقتدار کے کچھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

شہر اقتدار اسلام آباد میں انتظامیہ نے کرونا کيسز ميں اضافے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران سيکٹرز G9، G10 اور I9 کی مختلف گليوں کو سيل کرديا ہے۔ تین سيکٹرز کی مختلف گلياں سيل کی گئی ہیں۔ سیکٹر G9/4 کی 85 نمبر اور89 نمبر گلی سیل کی گئی ہے۔

مقامی انتطامیہ کے مطابق سیکٹر آئی ایٹ ٹو کی گلی نمبر 25 نمبر اور 29 نمبر بھی سيل کی گئی ہے۔ G10/4 اور سواں روڈ کی گلیاں بھی بند کی گئی ہیں۔ G10/4 اور سواں روڈ کی گلیاں38، 44، 45، 46، 47 اور48  بھی سیل کردی گئی ہیں

Leave a Comment