موٹروے ریپ کیس،مرکزی ملزم عابد گرفتار

ذرائع کے مطابق موٹر وے اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ اس کی میں شریک دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے، دونوں ملزمان نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر ڈکیتی کے بعد خاتون سے اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی جنسی زیادتی کی تھی۔ ملزم عابد کو گرفتار کرکے لاہور منتقل کیا جارہا ہے اور اس کا دوبارہ ڈی این اے کیا جائے گا۔ اس سے قبل 4 مرتبہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے…

مزید پڑھیں

مولانا ڈاکٹر عادل خان کے اہل خانہ کا مقدمہ درج کرانے سے انکار

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے فیصلہ مولانا عادل کے رفقاء سے مشورے کے بعد کیا، اہل خانہ کے انکار کے بعد اب اس واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں

ایف آئی اے کا شہری کے گھر چھاپہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا اظہار برہمی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشکوک نوٹس پر شہری کے گھر چھاپہ مارنے پر ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کر دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ قانون اور عام پبلک کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، آپ کو معلوم ہے کہ چھاپہ مارنے کے کیا نتائج اور اثرات ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

عاصم سلیم بجوہ معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار

چیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائےاطلاعات کےاضافی عہدےسےدستبردار ہوگئے ہیں۔ اس بات کا اعلان عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹر پیغام میں کیا۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں کورونا کے 385 نئے کیسز اور 10 اموات رپورٹ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 385 نئے کیسزاور10 اموات رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق کورونا وبا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 385 نئے کیسزاور10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی کیسز3 لاکھ 19 ہزار317 اوراموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار580 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں

کورونا کے باوجود ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے باوجود ستمبر2020 میں ترسیلات زر 2.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،الحمدللہ، لگاتار چوتھا مہینہ ہے کہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کا وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔نوٹس کنونشن سینٹر میں وکلاء کی ایک تقریب میں شرکت کرنے پر جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں چوتھی فوجی بغاوت کو 21 سال مکمل

پاکستان میں چوتھی فوجی بغاوت کو اٹھارہ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ 12 اکتوبر 1999ء کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے میاں نواز شریف کو معزول کرکے اقتدار کی باگ دوڑ سنبھال لی تھی اور خود کو چیف ایگزیکیٹو نامزد کردیا تھا۔

مزید پڑھیں