عاصم سلیم بجوہ معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار

عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار ہوگئے ۔ وزیراعظم عمران خان نے درخواست منظور کرلی۔وزیراعظم عمران خان کی کابینہ اراکین کی تعداد اب 50 رہ گئی۔
چیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائےاطلاعات کےاضافی عہدےسےدستبردار ہوگئے ہیں۔ اس بات کا اعلان عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹر پیغام میں کیا۔
عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ واپس لینےکی درخواست کی جو انہوں نے منظور کر لی۔
خیال رہے عاصم سلیم باجوہ پر کچھ عرصہ قبل بھی الزامات لگائے تھے جس کے بعد انہو ں نے وضاحت پیش کردی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی کارکردگی سے مطمئن تھے، انہوں نے عاصم سلیم سے کام جاری رکھنے کا کہا تاہم عاصم سلیم باجوہ نے اضافی عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی جو اب منظور کرلی گئی، وہ بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی کام کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے کابینہ میں اب 50 اراکین رہ گئے کابینہ میں 27 وفاقی وزرا، 3 وزرا مملکت، 15 معاونین خصوصی اور پانچ مشیر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment