اسلام آباد کے ٹریفک دفتر کی لائسنس برانچ بند کر دی گئی

اسلام آباد : کرونا وائرس کے خطرات ایک بار پھر منڈلانے لگ گئے۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ٹریفک دفتر کی لائسنس برانچ کو شہریوں کے لیے اچانک بند کر دیا گیا۔ بناء کسی نوٹس اور اطلاع کے لائسنس برانچ کو بند کرنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دور دراز کے علاقوں سے آئے سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں کا ایس ایس پی ٹریفک پر غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لائسنس برانچ کو اگر بند کرنا تھا تو ایک یوم قبل آگاہ کیا جانا ضروری تھا، دفاتر سے چھٹی لیکر آنے کے بعد آگے سے لائسنس برانچ کا بند ملنا وقت کا ضیاع ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بناء اطلاع کے اچانک لائسنس برانچ کو بند کرنے پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس لینا چاہئے، سوشل میڈیا پر ڈھائی گھنٹے بعد اطلاع کرنا ایس ایس پی ٹریفک کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے سوشل میڈیا پر دن ساڑھے گیارہ بجے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لائسنس برانچ کو کرونا وائرس بڑھتے خطرات کے پیش نظر بند کیا گیا 

لائسنس برانچ کے باہر شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے تحریری نوٹ بھی ڈھائی گھنٹے بعد چسپاں کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment