ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کورونا کیسز بڑھنے پر بند

پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات اسلام آباد میں کرونا کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد اس کے دفاتر تین روز کے لئے بند کر دیئے گئے۔

قبل ازیں ادارے کے سات ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو ئی تھی۔ 

حکام کے مطابق مزید کیسز سامنے آنے کے بعد پپس کے دفاتر کو احتیاطی تدابیر کے تحت 16 اکتوبر تک بند کیا گیا ہے۔تاہم پپس کے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد اور صوبائی اسمبلیوں میں رابطہ دفاتر کھلے رہینگے۔

پپس حکام کے مطابق پپس اسلام آباد کے ملازمین بھی کسی بھی قسم کی دفتری زمہ داری کے لئے دستیاب رہیں گے۔ 

Leave a Comment